QR CodeQR Code

حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، عامر سلطان چیمہ

30 Jul 2016 08:32

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ موجودہ حکومت کے ناکا م ڈراموں کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی، لاکھوں کی تعداد میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانو ں کا بے روزگار پھرنا موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم ق سرگودہا کے رہنما اور ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم سے بے روزگار نوجوانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ حسب روا یت مسلم لیگی رہنماؤ ں کے چہیتوں کو نوازا گیا۔ سرگودہا میں صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ موجودہ حکومت کے ناکا م ڈراموں کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔ انکا کہنا تھا کہ لیگی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجا ئے یوتھ لون سکیم جیسے نا کام ڈراموں سے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، لاکھوں کی تعداد میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانو ں کا بے روزگار پھرنا موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 556390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556390/حکومت-بے-روزگار-نوجوانوں-کو-کی-فراہمی-بجائے-ان-کے-زخموں-پر-نمک-پاشی-کر-رہی-ہے-عامر-سلطان-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org