0
Saturday 30 Jul 2016 08:32

حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، عامر سلطان چیمہ

حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے،  عامر سلطان چیمہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم ق سرگودہا کے رہنما اور ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم سے بے روزگار نوجوانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ حسب روا یت مسلم لیگی رہنماؤ ں کے چہیتوں کو نوازا گیا۔ سرگودہا میں صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ موجودہ حکومت کے ناکا م ڈراموں کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔ انکا کہنا تھا کہ لیگی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجا ئے یوتھ لون سکیم جیسے نا کام ڈراموں سے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، لاکھوں کی تعداد میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانو ں کا بے روزگار پھرنا موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 556390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش