QR CodeQR Code

کشمیری بھائی، بہنوں کی سسکیاں اور حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،سفیر شہانی

30 Jul 2016 23:47

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کشمیر میں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے، کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں، جبکہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم حکومت پاکستان، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائیں اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 556611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556611/کشمیری-بھائی-بہنوں-کی-سسکیاں-اور-حکومت-پاکستان-خاموشی-سوالیہ-نشان-ہے-سفیر-شہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org