QR CodeQR Code

نظریات کو قریب لانے کیلئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے، عادل الجبیر

1 Aug 2016 11:50

اسلام ٹائمز: اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تیل، انرجی، مشترکہ سرمایہ کاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے میدانوں میں ریاض اور ماسکو کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے روس کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہ جسے روزنامہ الریاض نے اتوار کو شائع کیا، کہا ہے کہ سعودی عرب، بحران شام میں روس کے ساتھ اختلاف نظر کے باوجود، اس ملک کے ساتھ بہترین سیاسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ تیل، انرجی، مشترکہ سرمایہ کاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے میدانوں میں ریاض اور ماسکو کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بحران شام کے بارے میں نظریات کو قریب لانے کے لئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 557065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557065/نظریات-کو-قریب-لانے-کیلئے-سعودی-عرب-اور-روس-کے-درمیان-ہم-آہنگی-صلاح-مشورہ-جاری-ہے-عادل-الجبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org