QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال داخل

1 Aug 2016 20:23

اسلام ٹائمز: ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق علامہ ناصر عباس اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے کہ آج ان کی طبیعت اچانک انتہائی غیر ہوگئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حالت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف 13 مئی سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے کہ آج ان کی طبعیت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس شوگر کے بھی مریض ہیں، ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق علامہ ناصر عباس اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے کہ آج ان کی اچانک طبیعت انتہائی غیر ہوگئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کر لیا۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف تیرہ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ان کی حالت غیر ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 557133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557133/ایم-ڈبلیو-کے-سربراہ-علامہ-ناصر-عباس-کی-حالت-غیر-ہوگئی-اسپتال-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org