1
0
Monday 1 Aug 2016 20:23

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال داخل

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال داخل
اسلام ٹائمز۔ اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حالت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف 13 مئی سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے کہ آج ان کی طبعیت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس شوگر کے بھی مریض ہیں، ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق علامہ ناصر عباس اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے کہ آج ان کی اچانک طبیعت انتہائی غیر ہوگئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کر لیا۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف تیرہ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ان کی حالت غیر ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 557133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شاہد سکردو
Pakistan
خدا ان کو صحت عاجلہ و کاملہ عطا فرما۔
ہماری پیشکش