QR CodeQR Code

جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم امریکہ جانے کی کوشش میں گرفتار

2 Aug 2016 00:24

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرکے جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا، جو کہ امریکہ میں ہونے والے انتخابات کی خصوصی کوریج کیلئے جانا چاہتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی ایجنسی نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ پانچوں افراد امریکی حکومت کی اجازت سے وہاں ہونے والے انتخابات کی خصوصی کوریج کیلئے امریکہ جارہے تھے، مگر ان میں سے کوئی بھی صحافی نہیں تھا۔ جعلی صحافیوں میں عدیل انعام، نعیم اختر، محمد شہزاد، محمد فیصل، مریم عدیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی افراد کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 557182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557182/جعلی-صحافیوں-کی-پانچ-رکنی-ٹیم-امریکہ-جانے-کوشش-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org