0
Tuesday 2 Aug 2016 00:24

جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم امریکہ جانے کی کوشش میں گرفتار

جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم امریکہ جانے کی کوشش میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی ایجنسی نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے جعلی صحافیوں کی پانچ رکنی ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ پانچوں افراد امریکی حکومت کی اجازت سے وہاں ہونے والے انتخابات کی خصوصی کوریج کیلئے امریکہ جارہے تھے، مگر ان میں سے کوئی بھی صحافی نہیں تھا۔ جعلی صحافیوں میں عدیل انعام، نعیم اختر، محمد شہزاد، محمد فیصل، مریم عدیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی افراد کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 557182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش