QR CodeQR Code

حکومت روزگار دینے کے بجائے ٹیکسوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی پریشانیاں بڑھا رہی ہے، احسان اﷲ خان ٹوانہ

3 Aug 2016 05:03

اسلام ٹائمز: خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے، وہ سب جھوٹ کا پلندہ نکلے، عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما اور سابق سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان اﷲ خان ٹوانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار دینے کے بجائے ٹیکسوں میں اضافہ کر کے حکومت غریب عوام کی پریشانیاں بڑھا رہی ہے۔ خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے، وہ سب جھوٹ کا پلندہ نکلے، عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب، غریب تر اور امیر، امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 557224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557224/حکومت-روزگار-دینے-کے-بجائے-ٹیکسوں-میں-اضافہ-کر-غریب-عوام-کی-پریشانیاں-بڑھا-رہی-ہے-احسان-اﷲ-خان-ٹوانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org