QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، آر پی او شیر اکبر خان

2 Aug 2016 20:22

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شہداء کے ورثاء میں پانچ، پانچ کلو گھی، چینی، ایک ایک کلو دالیں اور ایک ایک کلو حلوہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء کے مسائل حل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمشہ یاد رکھیں گے۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن ڈیرہ میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہداء کے ورثا میں شہداء گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے شہدائے کے ورثاء میں گفٹ تقسیم کئے۔ گفٹ میں پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول اور حلوہ شامل تھا۔ یہ گفٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے 106، ایف آر پی کے 20، سی ٹی ڈی کے 3 اور ایلیٹ فورس کے 2 شہداء کے ورثا میں تقسیم کئے گئے۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں شہداء کے ورثاء کے گھروں میں یہ گفٹ پہنچائے جائیں گے۔ شہداء کے ورثا کے مسائل کو حل کرنا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او آفس میں شہداء کے ورثا کے مسائل حل کیلئے الگ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، جہاں شہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ آر پی او نے پولیس لائن آمد پر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا مانگی جبکہ مسجد میں شہداء کے لئے ہونے والی قرآن خوانی میں شریک ہوئے اور شہداء کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔


خبر کا کوڈ: 557450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557450/ڈی-ا-ئی-خان-شہداء-ہمارا-اثاثہ-ہیں-قربانیاں-فراموش-نہیں-کرسکتے-آر-پی-او-شیر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org