0
Tuesday 2 Aug 2016 20:22

ڈی آئی خان، شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، آر پی او شیر اکبر خان

ڈی آئی خان، شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، آر پی او شیر اکبر خان
اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمشہ یاد رکھیں گے۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن ڈیرہ میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہداء کے ورثا میں شہداء گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے شہدائے کے ورثاء میں گفٹ تقسیم کئے۔ گفٹ میں پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول اور حلوہ شامل تھا۔ یہ گفٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے 106، ایف آر پی کے 20، سی ٹی ڈی کے 3 اور ایلیٹ فورس کے 2 شہداء کے ورثا میں تقسیم کئے گئے۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں شہداء کے ورثاء کے گھروں میں یہ گفٹ پہنچائے جائیں گے۔ شہداء کے ورثا کے مسائل کو حل کرنا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او آفس میں شہداء کے ورثا کے مسائل حل کیلئے الگ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، جہاں شہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ آر پی او نے پولیس لائن آمد پر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا مانگی جبکہ مسجد میں شہداء کے لئے ہونے والی قرآن خوانی میں شریک ہوئے اور شہداء کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
خبر کا کوڈ : 557450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش