QR CodeQR Code

کراچی میں فوجی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہ ہوتے، آئی جی سندھ

3 Aug 2016 15:01

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس کے دوران اے ڈی خواجہ نے کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، لیکن ابھی اسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا، لائسنس والا اسلحہ گھر میں سجانے کیلئے نہیں ہوتا، شہری اسے اپنے دفاع کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، صرف جولائی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 490 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، اور ہر روز 3 سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا رہا ہے، پولیس کی کارروائیوں کی بدولت ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد فرید صابری قتل کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی اسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ اگر چند روز قبل پاک فوج کے اہلکاروں پر کئے گئے حملے میں عوام تعاون کرتے، تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے، لائسنس والا اسلحہ گھر میں سجانے کیلئے نہیں ہوتا، شہری اسے اپنے دفاع کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ناظم آباد میں 2 ڈاکوؤں کو مارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 557642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557642/کراچی-میں-فوجی-گاڑی-پر-حملے-شہری-تعاون-کرتے-دہشتگرد-فرار-نہ-ہوتے-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org