0
Wednesday 3 Aug 2016 15:01

کراچی میں فوجی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہ ہوتے، آئی جی سندھ

کراچی میں فوجی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہ ہوتے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، صرف جولائی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 490 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، اور ہر روز 3 سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا رہا ہے، پولیس کی کارروائیوں کی بدولت ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد فرید صابری قتل کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی اسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ اگر چند روز قبل پاک فوج کے اہلکاروں پر کئے گئے حملے میں عوام تعاون کرتے، تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے، لائسنس والا اسلحہ گھر میں سجانے کیلئے نہیں ہوتا، شہری اسے اپنے دفاع کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ناظم آباد میں 2 ڈاکوؤں کو مارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 557642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش