QR CodeQR Code

امریکی محکمہ خارجہ کا ڈیوس کی پاکستان میں سرگرمیوں پر بات سے انکار

22 Feb 2011 09:24

اسلام ٹائمز:دفتر خارجہ میں پریس بریفننگ کے دوران صحافی کے سوال پر کہ کیا ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں مصروفیات پر بیان نہیں دینا چاہتا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیو س کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ دفتر خارجہ میں پریس بریفننگ کے دوران صحافی کے سوال پر کہ کیا ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں مصروفیات پر بیان نہیں دینا چاہتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کو 20 جنوری 2010ء کو بتایا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا ٹیکنکی اور انتظامی اسٹاف کا ممبر ہے۔ امریکی سفارت خانے کا ٹیکنکی اور انتطامی اسٹاف کا ممبر ہونے کے باعث ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔



خبر کا کوڈ: 55766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55766/امریکی-محکمہ-خارجہ-کا-ڈیوس-کی-پاکستان-میں-سرگرمیوں-پر-بات-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org