QR CodeQR Code

لبنان میں مزید ۳ اسرائیلی جاسوس گرفتار

24 May 2009 14:34

مختلف خبری ذرائع کے مطابق لبنان میں مزید تین اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


مختلف خبری ذرائع کے مطابق لبنان میں مزید تین اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے دو مرد اور ایک خاتون ہے۔ اسرائیلی ڈیلی "ہارٹس" کے مطابق ان پکڑے جانے والے جاسوسوں کو ملا کر اب تک تقریباً ۳۰ اسرائیلی جاسوس لبنانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ لبنان میں شائع ہونے والے ڈیلی "سٹار" نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ کی طرف سے ان جاسوسوں کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں سے ۱۸ افراد پر اب تک فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق پچھلے چند دنوں میں دو اسرائیلی جاسوس لبنان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنہیں واپس کرنے کیلئے بیروت نے اقوام متحدہ کو درخواست دے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 5582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5582/لبنان-میں-مزید-۳-اسرائیلی-جاسوس-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org