QR CodeQR Code

بارشوں کے باعث کراچی میں بجلی کا بڑا بحران تشویش ناک بات ہے، ایم کیو ایم

6 Aug 2016 11:08

اسلام ٹائمز: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا کہ ہر بارش میں عوام کو کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، کے الیکٹرک ہنگامی طور شہر کی بجلی بحال کرے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر کراچی میں بجلی کا بڑا بحران تشویش ناک بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعہ کی شام سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بارشوں کی چند بوندوں سے شہر کا تاریکی میں ڈوب جانا باعث شرم ہے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ ہر بارش میں عوام کو کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، کے الیکٹرک ہنگامی طور شہر کی بجلی بحال کرے۔ اپوزیشن لیڈر نے کراچی ائرپورٹ پر بھی بجلی کے نہ ہونے کو انتہائی تشویش کی بات قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 558289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558289/بارشوں-کے-باعث-کراچی-میں-بجلی-کا-بڑا-بحران-تشویش-ناک-بات-ہے-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org