QR CodeQR Code

فیصل آباد میں تحریک پاکستان کی نایاب تصاویر پر مبنی تین روزہ نمائش کا آغاز

7 Aug 2016 01:52

اسلام ٹائمز: ای ڈی او ایجوکیشن فیصل آباد نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی اور ہمارے قومی ہیروز کے کارناموں پر مشتمل یہ نایاب اور تاریخی تصاویر نئی نسل کو قیام پاکستان کے کٹھن سفر کی داستان سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے تحریک پاکستان کی نایاب تصاویر کی روشنی کا سفر کے عنوان سے تین روزہ نمائش نصرت فتح علی خاں آرٹ گیلری میں شروع ہو گئی ہے۔ نمائش کا افتتاح ای ڈی او ایجوکیشن بشیر زاہد گورایہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مختلف مصروفیات، مسلمانوں کی انڈیا سے ہجرت، مہاجر کیمپس کے مناظر سمیت جدوجہد آزادی کے مختلف مراحل پر مشتمل نادر اور نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی اور ہمارے قومی ہیروز کے کارناموں پر مشتمل یہ نایاب اور تاریخی تصاویر نئی نسل کو قیام پاکستان کے کٹھن سفر کی داستان سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، یہ تصاویر آزادی کی کوششوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی بھی یاد دلاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 558422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558422/فیصل-آباد-میں-تحریک-پاکستان-کی-نایاب-تصاویر-پر-مبنی-تین-روزہ-نمائش-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org