QR CodeQR Code

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی گلگت کے چنار باغ میں یادگار شہداء پر حاضری

9 Aug 2016 23:59

اسلام ٹائمز: یادگار شہداء پر حاضری کے بعد سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہدا ء پر فخر ہے، جنہوں نے جنگ لڑ کر اس خطے کو آزاد کرایا اور پاکستان کی جھولی میں ڈالا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان سینیٹر تاج حیدر کی قیادت میں گلگت پہنچ گئے۔ سینیٹرز نے گلگت آمد کے بعد چنار باغ میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ مہمانوں کے ہمراہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور ڈپٹی سپیکر جعفر ﷲ خان بھی تھے۔ یادگار شہداء پر حاضری کے بعد سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہداء پر فخر ہے، جنہوں نے جنگ لڑ کر اس خطے کو آزاد کرایا اور پاکستان کی جھولی میں ڈالا۔ میں چیئرمین سینیٹ، سی پیک کمیٹی اور اپنی جانب سے شہداء جنگ آزادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 559086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559086/سینیٹ-کی-خصوصی-کمیٹی-برائے-سی-پیک-کے-ارکان-گلگت-چنار-باغ-میں-یادگار-شہداء-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org