0
Tuesday 9 Aug 2016 23:59

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی گلگت کے چنار باغ میں یادگار شہداء پر حاضری

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی گلگت کے چنار باغ میں یادگار شہداء پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان سینیٹر تاج حیدر کی قیادت میں گلگت پہنچ گئے۔ سینیٹرز نے گلگت آمد کے بعد چنار باغ میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ مہمانوں کے ہمراہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور ڈپٹی سپیکر جعفر ﷲ خان بھی تھے۔ یادگار شہداء پر حاضری کے بعد سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہداء پر فخر ہے، جنہوں نے جنگ لڑ کر اس خطے کو آزاد کرایا اور پاکستان کی جھولی میں ڈالا۔ میں چیئرمین سینیٹ، سی پیک کمیٹی اور اپنی جانب سے شہداء جنگ آزادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 559086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش