QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے ایک اور مراسلہ

22 Feb 2011 23:34

اسلام ٹائمز:امریکی قونصلیٹ نے ایک دفعہ پھر تعاون سے انکار کر دیا، ایس ایس پی سول لائنز لاہور نے امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے بارے میں پنجاب حکومت کا خصوصی مراسلہ پہنچایا


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے ایک اور مراسلہ لکھا ہے تاہم امریکی قونصلیٹ نے ایک دفعہ پھر تعاون سے انکار کر دیا ہے، گزشتہ روز ایس ایس پی سول لائنز لاہور نے امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے بارے میں پنجاب حکومت کا خصوصی مراسلہ پہنچایا۔ جس میں گاڑی سمیت اس میں سوار پانچ مفرور افراد کو پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ مقدمہ آگے بڑھایا جائے۔ تاہم امریکی قونصل خانے نے کسی بھی شخص اور گاڑی کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی اخبار مطلوبہ افراد کی امریکا پہنچنے کی خبر شائع کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 55909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55909/پنجاب-حکومت-کا-عبادالرحمان-کو-کچلنے-والی-گاڑی-اور-ڈرائیور-کی-حوالگی-کے-لئے-ایک-مراسلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org