QR CodeQR Code

عمران خان کی جانب سے شروع کی گئی تحریک حکمرانوں کے احتساب تک جاری رہے گی، احسان ﷲ ٹوانہ

9 Aug 2016 12:17

اسلام ٹائمز: خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکمرانوں کے آمرانہ اور عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے تنگ ہے، پی ٹی آئی اسوقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، جو حکمران ٹولہ کی کرپشن عوام کے سامنے لا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما و سابق ضلعی ناظم احسان ﷲ ٹوانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک شروع ہوتے ہی حکمرانوں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کے آمرانہ اور عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے تنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسوقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، جو حکمران ٹولہ کی کرپشن عوام کے سامنے لا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے شروع کی گئی تحریک حکمرانوں کے احتساب تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 559100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559100/عمران-خان-کی-جانب-سے-شروع-گئی-تحریک-حکمرانوں-کے-احتساب-تک-جاری-رہے-گی-احسان-ﷲ-ٹوانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org