QR CodeQR Code

ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری

11 Aug 2016 23:37

اسلام ٹائمز: محکمہ ڈاک کے مطابق عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے بدلے کوئی بھی اعزاز معنی نہیں رکھتا تاہم محکمہ ڈاک ان کی خدمات اور ان کی یاد میں 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے، محکمہ ڈاک کے مطابق عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے بدلے کوئی بھی اعزاز معنی نہیں رکھتا تاہم محکمہ ڈاک ان کی خدمات اور ان کی یاد میں 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کررہاہے جو اتوار سے پاکستان کے تمام اہم ڈاک خانوں میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان  بھی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 559880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559880/ممتاز-سماجی-رہنما-مرحوم-عبدالستار-ایدھی-کی-یاد-میں-یادگاری-ٹکٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org