QR CodeQR Code

تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، رانا منور غوث

12 Aug 2016 09:58

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سانحہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے، قومی اتحاد سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشر یف کی قیاد ت میں پوری قوم دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی اتحاد سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔ سرگودھا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سانحہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے، ایسے وقت میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں۔


خبر کا کوڈ: 559914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559914/تمام-جمہوری-قوتیں-متحد-ہو-کر-شیطانی-قوتوں-کو-منہ-توڑ-جواب-دینے-کیلئے-حکومت-کا-ساتھ-دیں-رانا-منور-غوث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org