0
Friday 12 Aug 2016 09:58

تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، رانا منور غوث

تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، رانا منور غوث
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشر یف کی قیاد ت میں پوری قوم دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی اتحاد سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔ سرگودھا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سانحہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے، ایسے وقت میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں۔
خبر کا کوڈ : 559914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش