QR CodeQR Code

جشن آزادی منانے کا مقصد قیام پاکسان کے وقت کیے گئے عہد کی یاد تازہ رکھنا ہے، ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر

13 Aug 2016 17:33

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی آف سرگودھا میں خصوصی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشرتی ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیاء کی عظیم پاور بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نے کہا کہ یوم آزادی کا مقصد صرف جشن منانا ہی نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں اُس عہد کی یاد تازہ دلاتا ہے، جو ہم نے عظیم قوم بننے کے لئے قیامِ پاکستان کے وقت کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشرتی ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیاء کی عظیم پاور بنے گا۔ واک میں ڈائریکٹر ہم نصابی فورم حافظ محمد عالم، رجسٹرار یونیورسٹی مدثر کامران، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر نواز محسود، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ و مطبوعات ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 560243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560243/جشن-آزادی-منانے-کا-مقصد-قیام-پاکسان-کے-وقت-کیے-گئے-عہد-کی-یاد-تازہ-رکھنا-ہے-ڈاکٹر-محمد-ظہورالحسن-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org