QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے، پرویز خٹک

13 Aug 2016 19:11

اسلام ٹائمز: صوبے میں 356 پن بجلی گھر بنا رہے ہیں۔ 88 مکمل ہوگئے، انہوں نے کہا کہ انگریزوں کا چھوڑا گیا طبقاتی نظام تعلیم ختم کردیا۔ اداروں کوغیرسیاسی کرکے کرپشن کی راہیں بند کردیں۔ 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر کی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیدوشریف میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 لاکھ افراد کوصحت کارڈ دے کر نیا پروگرام شروع کررہے ہیں۔ صوبے میں 356 پن بجلی گھر بنا رہے ہیں۔ 88 مکمل ہوگئے، انہوں نے کہا کہ انگریزوں کا چھوڑا گیا طبقاتی نظام تعلیم ختم کردیا۔ اداروں کوغیرسیاسی کرکے کرپشن کی راہیں بند کردیں۔ 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔


خبر کا کوڈ: 560274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560274/خیبر-پختونخوا-میں-65-سالہ-فرسودہ-نظام-کی-اصلاح-بڑی-کامیابی-ہے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org