QR CodeQR Code

84 حساس مقامات کے سکیورٹی نقائص کو دور کیا جائے، سرگودہا کے ڈی پی اوز کو اقدامات کی ہدایات موصول

14 Aug 2016 08:54

اسلام ٹائمز: سرگودہا انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی نقائص کی نشاندہی کے باوجود اقدامات نہ اٹھانے پر اے سی جنرل طارق نیازی کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرگودہا ریجن میں اہم ترین پولیس دفاتر، ریلوے سٹیشنز، کنزیومرکورٹس، سوئی گیس اور واپڈا تنصیبات سمیت 84 انتہائی حساس مقامات کے حفاظتی اقدامات بہتر نہیں بنائے جا سکے۔ سرگودہا انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی نقائص کی نشاندہی کے باوجود اقدامات نہ اٹھانے پر اے سی جنرل طارق نیازی کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حساس اداروں نے یہ رپورٹ میں دی تھی کہ سرگودہا ریجن میں پبلک پارکس، بازاروں اور مقدس مقامات کے حفاظتی اقدامات بھی ناکافی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 560380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560380/84-حساس-مقامات-کے-سکیورٹی-نقائص-کو-دور-کیا-جائے-سرگودہا-ڈی-پی-اوز-اقدامات-کی-ہدایات-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org