QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

15 Aug 2016 11:20

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جبکہ پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، جب کہ مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جبکہ پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔ تاریخی جامعہ مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ وادی میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 560658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560658/مقبوضہ-کشمیر-میں-آج-یوم-سیاہ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org