QR CodeQR Code

پاناما لیکس حکمرانوں کے لئے احتسابی ڈائری کا پہلا ورق ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا ہی پڑے گا، ممتاز علی چیمہ

15 Aug 2016 22:58

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے کیسوں کو اگر منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا، تو ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہو جائیگا، بااثر افراد جس طرح ملک کے اربوں روپے ہڑپ کئے بیٹھے ہیں اگر یہ رقم ان سے واپس لے لی جائے تو پاکستان کو قرض لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ناظم فیصل آباد اور تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ممتاز علی چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے کیسوں کو اگر منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا، تو ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہو جائیگا، بااثر افراد جس طرح ملک کے اربوں روپے ہڑپ کئے بیٹھے ہیں اگر یہ رقم ان سے واپس لے لی جائے تو پاکستان کو قرض لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر روز اپنی روایت کے مطابق قوم سے دروغ گوئی کرتے ہیں، بے پناہ قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دبا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس حقیقت ہے جو حکمرانوں کے لئے احتسابی ڈائری کا پہلا ورق ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا ہی پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 560788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560788/پاناما-لیکس-حکمرانوں-کے-لئے-احتسابی-ڈائری-کا-پہلا-ورق-ہے-جسے-کو-پڑھنا-ہی-پڑے-گا-ممتاز-علی-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org