0
Monday 15 Aug 2016 22:58

پاناما لیکس حکمرانوں کے لئے احتسابی ڈائری کا پہلا ورق ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا ہی پڑے گا، ممتاز علی چیمہ

پاناما لیکس حکمرانوں کے لئے احتسابی ڈائری کا پہلا ورق ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا ہی پڑے گا، ممتاز علی چیمہ
اسلام ٹائمز۔ سابق ناظم فیصل آباد اور تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ممتاز علی چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے کیسوں کو اگر منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا، تو ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہو جائیگا، بااثر افراد جس طرح ملک کے اربوں روپے ہڑپ کئے بیٹھے ہیں اگر یہ رقم ان سے واپس لے لی جائے تو پاکستان کو قرض لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر روز اپنی روایت کے مطابق قوم سے دروغ گوئی کرتے ہیں، بے پناہ قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دبا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس حقیقت ہے جو حکمرانوں کے لئے احتسابی ڈائری کا پہلا ورق ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا ہی پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 560788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش