QR CodeQR Code

فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری

16 Aug 2016 10:40

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کے حوالہ سے سیر حاصل بحث کی گئی، جس میں کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر نے شرکاء کو بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی کیبنٹ کمیٹی نے فیصل آباد سمیت صوبے کے پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے، جبکہ ڈولفن فورس کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 920 ملین کے فنڈز جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنڈز ملنے کے بعد ایک سال کے عرصہ میں ڈولفن فورس فعال ہو سکے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کے حوالہ سے سیر حاصل بحث کی گئی، جس میں کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر نے شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں فیصل آباد، ملتان، رالپنڈی سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں ان شہرو ں میں ڈولفن فورس کے قیام کے حوالہ سے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن فورس سے وابستہ ملازمین کے زیر استعمال آنے والے موٹر سائیکلوں کیلئے 570 ملین، وردیوں کی خریداری کیلئے 100 ملین اور دفاتر کی تعمیر کیلئے 250 ملین کے فنڈز فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے ان فنڈز کے حصول کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 560869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560869/فیصل-آباد-سمیت-پانچ-شہروں-میں-ڈولفن-فورس-کے-قیام-کیلئے-باقاعدہ-طور-پر-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org