QR CodeQR Code

پاکستانی عدالتیں ریمنڈ ڈیوس کو استثنٰی حاصل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتیں،امریکی سفارت کے سینئر اہلکار

24 Feb 2011 15:47

اسلام ٹائمز:امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کی گرفتاری اور مقامی عدالت میں سماعت، عالمی قوانین کیخلاف ہے، عالمی قوانین کا فیصلہ ایک مقامی عدالت کیسے کر سکتی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ریمند ڈیوس کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار نے سفارتی نیوز رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی قوانین کا فیصلہ ایک مقامی عدالت کیسے کر سکتی ہے، اس کیس کی سماعت پاکستانی عدالت کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت کریمنل تحقیقات سے استثنٰی حاصل ہے۔ سینئر امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ معاملہ پر حکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں مسئلے کو حل نہ کر سکیں تو معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا آپشن موجود ہے۔
سفارتی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کا استثنٰی تسلیم کر لے گا، کیوں کہ استثنٰی کیلئے وزارت خارجہ کا کارڈ ضروری نہیں۔ سفارتی ذرائع نے زور دیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کا 20 جنوری کا خط ڈیوس کو سفارت کار ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ہر طرح کا استثنٰی فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 56101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56101/پاکستانی-عدالتیں-ریمنڈ-ڈیوس-کو-استثن-ی-حاصل-ہونے-یا-نہ-کا-فیصلہ-نہیں-کر-سکتیں-امریکی-سفارت-کے-سینئر-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org