0
Thursday 24 Feb 2011 15:47

پاکستانی عدالتیں ریمنڈ ڈیوس کو استثنٰی حاصل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتیں،امریکی سفارت کے سینئر اہلکار

پاکستانی عدالتیں ریمنڈ ڈیوس کو استثنٰی حاصل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتیں،امریکی سفارت کے سینئر اہلکار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ریمند ڈیوس کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار نے سفارتی نیوز رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی قوانین کا فیصلہ ایک مقامی عدالت کیسے کر سکتی ہے، اس کیس کی سماعت پاکستانی عدالت کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت کریمنل تحقیقات سے استثنٰی حاصل ہے۔ سینئر امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ معاملہ پر حکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں مسئلے کو حل نہ کر سکیں تو معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا آپشن موجود ہے۔
سفارتی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کا استثنٰی تسلیم کر لے گا، کیوں کہ استثنٰی کیلئے وزارت خارجہ کا کارڈ ضروری نہیں۔ سفارتی ذرائع نے زور دیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کا 20 جنوری کا خط ڈیوس کو سفارت کار ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ہر طرح کا استثنٰی فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 56101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش