QR CodeQR Code

طلبہ کی رہنمائی کے لئے آئی ایس او ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، آئی ایس او کراچی

18 Aug 2016 22:42

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تعلیم سیکریٹری محمد عباس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے امتحانات کے انعقاد سے طلبہ کو اپنے اندر چھپی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مزید بہتر انداز میں امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹیز کے لئے پری ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ کا انعقاد 19 اگست کو کیا جائے، جس میں تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں امتحانات دینے والے طلبہ کو قبل از وقت امتحانات کے لئے تیار کیا جائے گا۔ ایجوکیشن سیکریٹری آئی ایس او کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے امتحانات کے انعقاد سے طلبہ کو اپنے اندر چھپی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مزید بہتر انداز میں امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں، آئی ایس او کا یہ افتخار ہے کہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے پاکستان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، امتحان کا انعقاد جوہر اِن بینکوئٹ ہال نزد سماما شاپنگ سینٹر میں کیا جائے گا جہاں مختلف جامعات کے اساتذہ اور ماہرین بھی طلبہ کی ہدایت کے لئے موجود ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 561504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561504/طلبہ-کی-رہنمائی-کے-لئے-آئی-ایس-او-ہمیشہ-سب-سے-آگے-رہی-ہے-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org