0
Thursday 18 Aug 2016 22:42

طلبہ کی رہنمائی کے لئے آئی ایس او ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، آئی ایس او کراچی

طلبہ کی رہنمائی کے لئے آئی ایس او ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹیز کے لئے پری ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ کا انعقاد 19 اگست کو کیا جائے، جس میں تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں امتحانات دینے والے طلبہ کو قبل از وقت امتحانات کے لئے تیار کیا جائے گا۔ ایجوکیشن سیکریٹری آئی ایس او کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے امتحانات کے انعقاد سے طلبہ کو اپنے اندر چھپی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مزید بہتر انداز میں امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں، آئی ایس او کا یہ افتخار ہے کہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے پاکستان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، امتحان کا انعقاد جوہر اِن بینکوئٹ ہال نزد سماما شاپنگ سینٹر میں کیا جائے گا جہاں مختلف جامعات کے اساتذہ اور ماہرین بھی طلبہ کی ہدایت کے لئے موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 561504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش