QR CodeQR Code

بلوچستان، ہرنائی میں ایک گھر پر فائرنگ, باپ بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک

19 Aug 2016 06:58

اسلام ٹائمز: فائرنگ میں زخمی 2 افراد کو طبی امداد لے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ فائرنگ میں زخمی 2 افراد کو طبی امداد لے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 561545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561545/بلوچستان-ہرنائی-میں-ایک-گھر-پر-فائرنگ-باپ-بیٹے-سمیت-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org