QR CodeQR Code

ملتان اور ڈی جی خان میں تحریک قصاص احتجاجی دھرنے کا شیڈول تبدیل، ملتان میں 27 اور ڈی جی خان میں 25 اگست کو ہوگا

19 Aug 2016 19:56

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری بیان کے مطابق عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملتان میں 27 اگست سہ پہر 3 بجے گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی مارچ ہوگا اور نواں شہر چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی کے مطابق تحریک قصاص کے سلسلے میں ملتان اور ڈی جی خان میں 20 اگست کواحتجاجی مارچ اور دھرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق اب ڈی جی خان میں 25 اگست اور ملتان میں 27 اگست کو احتجاجی مارچ اور دھرنا دیا جائے گا۔ ملتان میں 27 اگست سہ پہر 3 بجے گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی مارچ ہوگا اور نواں شہر چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ مارچ کی قیادت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کریں گے۔ دھرنے کے اختتام پر مرکزی قائدین اور ڈاکٹر طاہر القادری شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مارچ اور دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے 7 انتظامی کمیٹیاں بنا کر تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ تحریک قصاص میں شرکت کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 561621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561621/ملتان-اور-ڈی-جی-خان-میں-تحریک-قصاص-احتجاجی-دھرنے-کا-شیڈول-تبدیل-27-25-اگست-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org