QR CodeQR Code

پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

20 Aug 2016 22:50

اسلام ٹائمز: انہوں نے اسلام آباد سے بیافو گلیشیئر تک سائیکلنگ کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ثمر خان دنیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں پاکستانی خاتون ثمر خان نے سطح سمندر سے ساڑھے 4 ہزار میٹر بلند بیافو گلیشئر پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ انہوں نے اسلام آباد سے بیافو گلیشیئر تک سائیکلنگ کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ثمر خان دنیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ 24 جولائی 2016 کو اسلام آباد سے اکیلی سائیکلنگ کرتی ہوئی اسکردو پہنچیں، انھوں نے ایک ہزار کلو میٹر سے زائد فاصلہ 15 روز میں طے کیا۔ شگر کے اسکولی گاؤں سے 3 روز پیدل ٹریکنگ کے بعد بیافو گلیشئر پہنچیں جہاں انہوں نے سائیکلنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ثمرخان اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر بھی سائیکل پر کرچکی ہیں، انہیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے تعریفی اسناد بھی دی ہیں جب کہ ثمر خان گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں مہمان بھی بنیں گی۔


خبر کا کوڈ: 561953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561953/پاکستانی-خاتون-نے-گلیشیئر-پر-سائیکل-چلا-کر-عالمی-ریکارڈ-قائم-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org