QR CodeQR Code

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ ملک بدر

20 Aug 2016 22:53

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ نے بلیک لسٹ شہری کے ایئر پورٹ سے باہر آنے پر ایف آئی اے کی پوری شفٹ کو معطل کردیا تھا جب کہ امریکی شہری کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کردیا۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پر نیویارک کے لئے روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔ واضح رہے کہ بلیک لسٹ امریکی شہری کو 6 اگست کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور وزیر داخلہ نے بلیک لسٹ شہری کے ایئر پورٹ سے باہر آنے پر ایف آئی اے کی پوری شفٹ کو معطل کردیا تھا جب کہ امریکی شہری کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 561955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561955/بلیک-لسٹ-امریکی-شہری-میتھیو-بیرٹ-ملک-بدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org