QR CodeQR Code

کوہاٹ میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

20 Aug 2016 23:03

اسلام ٹائمز: شکردرہ کے علاقے نندرکہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں شکردرہ کے علاقے نندرکہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 561960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561960/کوہاٹ-میں-فائرنگ-سے-تحریک-انصاف-کے-کونسلر-سمیت-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org