0
Saturday 20 Aug 2016 23:03

کوہاٹ میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں شکردرہ کے علاقے نندرکہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 561960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش