QR CodeQR Code

نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر افریقہ کا حصہ بنا چکے ہیں، جہانگیر ترین

20 Aug 2016 23:43

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ملکوں میں میگا پراجیکٹس کو حکمران پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں میگا پراجیکٹس وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیاں بنانے میں استعمال کئے جاتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں ورلڈ اکنامک فورم نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر افریقہ کا حصہ بنا چکے ہیں۔ میاں صاحب کو پانامہ کیساتھ لئے گئے قرضوں کا بھی حساب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تیسری دنیا کے ملکوں میں میگا پراجیکٹس کو حکمران پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں میگا پراجیکٹس وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیاں بنانے میں استعمال کئے جاتے رہے۔ پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا گیا جبکہ شریف خاندان کے اثاثے بڑھتے گئے۔ میاں صاحب کی حکومت نے عوام کی ترقی کو مکمل نظرانداز کردیا ہے۔ انسانی ترقی کی فہرست میں پاکستان ایک سو تیس ممالک کی فہرست میں ایک سو اٹھاہویں نمبر پر کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 561969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561969/نواز-شریف-پاکستان-کو-عملی-طور-پر-افریقہ-کا-حصہ-بنا-چکے-ہیں-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org