QR CodeQR Code

کراچی کے شہری بچوں کے اغوا جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، آئی جی سندھ

21 Aug 2016 22:45

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں اے ڈی خواجہ نے کہا کہ شرپسند عناصر اس قسم كی افواہوں كو پھیلا كر اپنے مذموم مقاصد كی تكمیل كے تحت شہر میں افراتفری اور قیام امن كے ضمن میں پولیس اور قانون نافذ كرنے والے دیگر اداروں كی كاوشوں كو ناكام بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہری مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں اور حالات كو كنٹرول میں ركھنے كیلئے پولیس سے تعاون كریں۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام سے كہا كہ شہر میں مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، قانون كی ہر سطح پر پاسداری اور احترام كو یقینی بناتے ہوئے امن و امان كے ضمن میں، پولیس كے مجموعی اقدامات میں اپنے انفرادی و اجتماعی كردار كی ادائیگی كو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ نے الیكٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا كے نمائندوں سے كہا ہے كہ وہ آگے آئیں اور لوگوں میں اغوا و دیگر واقعات كے حوالے سے شعور اجاگر كریں كہ كس طرح شرپسند عناصر اس قسم كی افواہوں كو پھیلا كر اپنے مذموم مقاصد كی تكمیل كے تحت شہر میں افراتفری اور قیام امن كے ضمن میں پولیس اور قانون نافذ كرنے والے دیگر اداروں كی كاوشوں كو ناكام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ سندھ پولیس جرائم كے خلاف منظم كارروائیوں اور باالخصوص كراچی كو امن كا گہوارہ بنانےكیلئے انتہائی پُرعزم ہے، ایسے مذموم ہتھكنڈوں اور افواہوں سے شرپسندوں كی ناكامی یقینی ہے، جبکہ پولیس جرائم كے خلاف كارروائیاں جاری ركھے گی۔


خبر کا کوڈ: 562164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562164/کراچی-کے-شہری-بچوں-اغوا-جیسی-افواہوں-پر-كان-نہ-دھریں-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org