QR CodeQR Code

بہتر اقدامات سے پاکستان میں کرپشن کم ہو رہی ہے، چیئرمین نیب

23 Aug 2016 01:49

اسلام ٹائمز: قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری نبھا رہا ہے، بہتر اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن میں کمی آرہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری نبھا رہا ہے، بہتر اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن میں کمی آرہی ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ کی انسداد بدعنوانی کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ اس سے نہ صرف ملکی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ لوگوں کو جائز حقوق بھی نہیں ملتے۔ بدعنوانی سے بچائو اور اچھے نظم و نسق کے لیے حکومت پاکستان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کی ہے۔ سرکاری افسران اور کمیونٹی کے درمیان رابطے کے تناظر میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے ای گورننس اہم قدم ہے جس سے فیصلہ سازی کو قابل احتساب بنایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 562445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562445/بہتر-اقدامات-سے-پاکستان-میں-کرپشن-کم-ہو-رہی-ہے-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org