0
Tuesday 23 Aug 2016 01:49

بہتر اقدامات سے پاکستان میں کرپشن کم ہو رہی ہے، چیئرمین نیب

بہتر اقدامات سے پاکستان میں کرپشن کم ہو رہی ہے، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری نبھا رہا ہے، بہتر اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن میں کمی آرہی ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ کی انسداد بدعنوانی کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ اس سے نہ صرف ملکی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ لوگوں کو جائز حقوق بھی نہیں ملتے۔ بدعنوانی سے بچائو اور اچھے نظم و نسق کے لیے حکومت پاکستان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کی ہے۔ سرکاری افسران اور کمیونٹی کے درمیان رابطے کے تناظر میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے ای گورننس اہم قدم ہے جس سے فیصلہ سازی کو قابل احتساب بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 562445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش