QR CodeQR Code

دیر بالا، پرائمری سکول کے قریب دھماکہ، دو بچے شدید زخمی

23 Aug 2016 13:10

اسلام ٹائمز: ڈوگ درہ کے علاقے میں واقع بچوں کے سرکاری سکول کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آکر دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق سکول کی دیوار کے قریب بارودی مواد رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں بچوں کے سکول میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈوگ درہ کے علاقے میں واقع پرائمری سکول میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کی زد میں آکر دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جبکہ پولیس کے مطابق سکول کی دیوار کے قریب بیرونی طرف بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ تاہم دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یا ریموٹ کنٹرول، اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 562544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562544/دیر-بالا-پرائمری-سکول-کے-قریب-دھماکہ-دو-بچے-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org