QR CodeQR Code

صوبہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز موجود نہیں، سردار غلام عباس بلوچ

25 Aug 2016 18:49

اسلام ٹائمز: جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی پی پی خوشاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار اب بھی مینار پاکستان کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خوشاب کے رہنما سردار غلام عباس بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار اب بھی مینار پاکستان کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کریں۔ جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی پی پی خوشاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز موجود نہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے کرپشن میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 563165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563165/صوبہ-پنجاب-میں-لا-اینڈ-آرڈر-نام-کی-کوئی-چیز-موجود-نہیں-سردار-غلام-عباس-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org