QR CodeQR Code

نوشہرہ، تین بوری بند لاشیں برآمد، دو ورثا کے حوالے

26 Aug 2016 01:12

اسلام ٹائمز: نظام پور کے علاقے سے تین بوری بند لاشیں ملی ہیں، جن کے کپڑوں میں مقتولین کے شناختی کارڈز بھی موجود تھے، پولیس نے کارڈز کی مدد سے ورثاء سے رابطہ کیا، دو لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ ایک کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تین بوری بند لاشیں ملی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے دو لاشیں ورثاء کے حوالے جبکہ ایک لاش کو امانتاً دفن کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں لاشیں قتل شدہ تھیں تاہم ان کے جسموں پر تشدد کے اثرات نہیں تھے۔ تینوں افراد کی عمریں 20 سے پچپن سال کے درمیان تھیں۔ لاشوں سے برآمد ہونے شناختی کارڈ کے مطابق عبداللہ اور ارشد للہ کا تعلق صوابی سے جبکہ جواد کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عبداللہ اور ارشداللہ کی لاشیں ورثا کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ جواد کے ورثا کے نہ ملنے پر اس کی لاش کو امانت کے طور پر دفن کیا گیا ہے۔ نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 563229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563229/نوشہرہ-تین-بوری-بند-لاشیں-برا-مد-دو-ورثا-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org