QR CodeQR Code

معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کو ریکارڈ مراعات دے رہی ہے، رانا افضل خاں

28 Aug 2016 06:12

اسلام ٹائمز: فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری نواز سے ملاقات کے دوران پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت تاجروں و صنعتکاروں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا افضل خاں نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حکومت نے بزنس کمیونٹی کو ریکارڈ مراعات دی ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری نواز سے ملاقات میں پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت تاجروں و صنعتکاروں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور برآمدکنندگان کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائینگی۔


خبر کا کوڈ: 563659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563659/معیشت-کو-پائیدار-بنیادوں-پر-استوار-کرنے-کیلئے-حکومت-بزنس-کمیونٹی-ریکارڈ-مراعات-دے-رہی-ہے-رانا-افضل-خاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org