QR CodeQR Code

سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کے لیے سعودی وزیر دفاع آج اسلام آباد پہنچیں گے

28 Aug 2016 06:26

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق مختصر دورے کے دوران سعودی وزیر دفاع وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف سعودی وزیرکے اعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود آج اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختصر دورے کے دوران سعودی وزیر دفاع وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بھی بات ہو گی، وزیراعظم نواز شریف سعودی وزیرکے اعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ یمن میں شکست در شکست اور ترکی اور ایران کے درمیان ختم ہوتی کشمکش کی وجہ سے سعودی رجیم مخمصے کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 563660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563660/سعودی-عرب-کو-درپیش-سکیورٹی-چیلنجز-پر-بات-چیت-کے-لیے-وزیر-دفاع-آج-اسلام-آباد-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org